بھارت میں شرابی پائلٹس کی تعداد میں اضافہ، مسافروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

بھارت میں شرابی پائلٹس کی تعداد میں اضافہ، مسافروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج ...
بھارت میں شرابی پائلٹس کی تعداد میں اضافہ، مسافروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ بھارتی پائلٹس بھی آوٹ آف کنٹرول ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں شرابی پائلٹس کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس نے مسافروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین وزیر اشوک گجپت راجو نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا کہ سال 2016 میں یکم جنوری سے لے کر 31 اکتوبر تک 38 پائلٹ اور عملے کے 113 ارکان شراب کے ٹیسٹ میں ناکام پائے گئے۔

سال 2015 میں بھی 40پائلٹ اس ٹیسٹ میں ناکام قرار دیئے گئے تھے جبکہ سال 2014 میں یہ تعداد 20 کے آس پاس بتایا گیا تھا۔ایئر انڈیا کے سینیئر ریٹائرڈ افسر اشوک شرما نے ان اعداد و شمار پربات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وقت میں کیس اتنے زیادہ نہیں ہوتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار واقعی خطرے کا اشارہ دیتے ہیں اور جب میں کام کرتا تھا ان دنوں پائلٹ اور یبن عملے کو اگر صبح پرواز درج کرنا ہوتی تھی تو وہ سرکاری پارٹیوں میں بھی شراب حاصل کرنے سے صاف انکار کر دیتے تھے.کچھ دیگر سینیئر حکام کا خیال ہے کہ پرواز سے پہلے اپنے ملازمین کی میڈیکل جانچ جیسے سخت ہوا بازی قوانین کو لاگو کرنے میں بھارت تھوڑا سا سست ہی رہا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرواز سے پہلے پائلٹ اگر نشے کی حالت میں پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی میں ذرا بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تاہم انڈیا میں کوئی بھی پائلٹ اور یبن عملہ پرواز پر جانے سے کم از کم 12 گھنٹے پہلے 60 ایم ایل سے مزید الکوحل نہیں لے سکتا۔ اس کے بعد پرواز سے پہلے ٹیسٹ اگر مثبت پایا جاتا ہے تو انھیں 20 منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے تا کہ خود کو تازہ دم کر کے ٹیسٹ کے لیے دوبارہ تیار کر سکیں۔

مزید : بین الاقوامی