سعودی سفارتخانے نے خواجہ سراﺅں کے عمرہ کرنے پر پابندی کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں

سعودی سفارتخانے نے خواجہ سراﺅں کے عمرہ کرنے پر پابندی کی خبریں بے بنیاد قرار ...
سعودی سفارتخانے نے خواجہ سراﺅں کے عمرہ کرنے پر پابندی کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقعہ سعودی سفارتخانے نے خواجہ سراﺅں کے عمرہ کرنے پر پابندی عائد کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی۔

سعودی حکام نے خواجہ سراﺅں پر عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی

سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں اخبارات میں چھپنے والی پابندی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب نے خواجہ سراﺅں کے عمرہ کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی بلکہ ان کیلئے جو قوانین ماضی سے بنے ہوئے ہیں انہیں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے نہ کبھی پابندی کا سوچا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کچھ کرنے کا ارادہ ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے خواجہ سراﺅں کے عمرے پر پابندی افسوسناک قرار دیدی، معاملہ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف خبر رساں اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی حکام نے خواجہ سراﺅں کے عمرہ کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تعینات سعودی قونصل جنرل نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں ٹریول ایجنٹس کو خواجہ سراﺅں کی ویزہ درخواستیں وصول نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...