مقابلہ حسن میں پہلی باحجاب خاتون کی شرکت

مقابلہ حسن میں پہلی باحجاب خاتون کی شرکت
مقابلہ حسن میں پہلی باحجاب خاتون کی شرکت

مینی سوٹا (آئی این پی )امریکی ریاست مینی سوٹا کے مقابلہ حسن میں پہلی بار باحجاب خاتون نے شرکت کی ، صومالیہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لہ حلیمہ عدن نے برقعنی پہن کر مقابلے میں حصہ لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مینی سوٹا میں مقابلہ حسن ہفتہ 26 اور اتوار 27 نومبرکو منعقد کیا گیا ۔

جنگل کی سیر کرکے واپس آنے والی خاتون نے گھر آکر اپنی تصاویر دیکھیں تو اُن میں چھپی ایسی چیز نظرآگئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، بال بال بچ گئی کیونکہ۔۔۔

صومالیہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لہ حلیمہ عدن نے برقعنی پہن کر مقابلے میں حصہ لیا جس میں ان کے بال اور جسم مکمل طور پر ڈھکا ہوا تھا۔وہ مقابلہ حسن میں شریک ہونے والی پہلی باحجاب خاتون ہیں۔مقابلے میں دیگر خواتین شرکا ء نے تیراکی کے عام لباس بکنی پہن کر حصہ لیا۔ حلیمہ کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ حجاب کا پہننا میرے اپنے اختیار سے ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ لوگ دیکھیں کہ کوئی لڑکی ایک ہی وقت میں باوقار اور پر کشش ہو سکتی ہے۔ حلیمہ کے اہل خانہ نے کینیا میں صومالیہ کے پناہ گزین کیمپ (جہاں حلیمہ پیدا ہوئی) سے امریکا ہجرت کی تو اس وقت حلیمہ کی عمر 7 برس تھی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...