ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری ...

بنکاک (اے پی پی) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان ویمن نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، گرین شرٹس نے 113 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جویریہ خان نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق بنکاک میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں سری لنکا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے، چماری اتاپتو 31 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ ناہیدہ خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ویمن نے ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جویریہ خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 56 رنز کی اننگز کھیلی، نین عابدی 28 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...