سمعیہ چودھری کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل ،ابتدائی رپورٹ میں قتل کے شواہد نہیں ملے

سمعیہ چودھری کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل ،ابتدائی رپورٹ میں قتل کے شواہد نہیں ...
سمعیہ چودھری کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل ،ابتدائی رپورٹ میں قتل کے شواہد نہیں ملے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چنبہ ہاوس سے ملنے والی سمعیہ چودھری کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل ہو گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں قتل کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق لاہور کے چنبہ ہاوس کے ایک کمرے سے 40سالہ مسلم لیگ ن کی ورکر خاتون سمعیہ چودھری کی لاش ملی ،یہ کمرہ ن لیگ کے ایم این اے چودھری اشرف کے نام سے بک تھا ۔سمعیہ چوہدری کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ آگئی ہے جس میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سمعیہ چودھری کی طبی موت واقع ہوئی ہے تاہم فرنزاک لیب سے رپورٹس آنے کے بعد موت کی صحیح وجہ معلوم ہو سکے گی ۔پولیس حکام کا بھی کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں قتل کے شواہد نہیں ملے ۔ڈاکٹروں نے سمعیہ چودھری کے جسم کے مخصوص حصوں کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دئیے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی ۔سمعیہ چودھری کی ایک دوست کا کہنا ہے کہ سمعیہ چودھری کی موت واقع ہونے سے قبل انہیں مشروب پلایا گیا تھا ،اس مشروب میں زہر بھی ہو سکتا ہے ۔

چنبہ ہاؤس میں حکومتی رکن اسمبلی کے کمرے سے ن لیگ کی خاتون ورکر کی لاش برآمد ہونے پرمقدمہ درج کر لیا گیا

مزید : لاہور