آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شبیر شریف شہید ہسپتال کا افتتاح کردیا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شبیر شریف شہید ہسپتال کا افتتاح کردیا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شبیر شریف شہید ہسپتال کا افتتاح کردیا

  

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے بڑے بھائی کے نام سے منسوب شبیر شریف شہید ہسپتال کا افتتاح کردیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گجرات کے قصبے کنجاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شبیر شریف شہید ہسپتال کا افتتاح کیا ۔ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں علاقہ معززین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت بھی کی ہے۔

نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈ یا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے :آئی ایس پی آر

مزید : لاہور