پرانے نو ٹ دو دن بعد اپنی قانونی حیثیت کھوبیٹھیں گے

پرانے نو ٹ دو دن بعد اپنی قانونی حیثیت کھوبیٹھیں گے
پرانے نو ٹ دو دن بعد اپنی قانونی حیثیت کھوبیٹھیں گے

  

گوجرخان (صباح نیوز )دس ،پچاس ،سو اور ایک ہزار روپے کے زیر گردش پرانے نو ٹ دو دن کے بعد بدھ 30نومبر2016 سے اپنی قانونی حیثیت کھوبیٹھیں گے، یادرہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان زیر گر دش مذکورہ بالا ان پرانے نوٹوں کی عام بنکوں سے تبدیلی کیلئے 30نومبر2016کی تاریخ مقر ر کر تے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ اسکے بعد پرانے نو ٹ صرف مرکزی بنک کے فیلڈ دفاتر سے ہی تبد یل ہو نگے،صباح نیوز کے مطابق پرانے ڈیزائن کے زیر گر د ش 10،50،100اور 1000روپے مالیت کے کر نسی نوٹو ں کی بند ش بارے فیصلہ کے حوالہ سے وفاقی حکومت کے 4جون 2015کے جاری گزٹ نوٹیفکیشن میں تمام واضح کر دیا تھاکہ یکم دسمبر2016سے ان نوٹوں کی کوئی قانونی حیثیت نہ ہو گی، لگ بھگ ڈیڑھ سال قبل اسی مرحلہ پر ماہ جون میں ہی بنکس اوردیگر مالیتی اداروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مر حلہ وارپرانے ان نو ٹوں کا اجراء ختم کر دیں،اسٹیٹ بنک آف پاکستان قبل ازیں 5روپے کانوٹ مکمل طور پربند اور0 50روپے کا پُرانانوٹ منسوخ قرار دے چُکا ہے ،اسی طرح 24اکتوبر2016 سے 10 روپے کا نیاسکہ جار ی کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے فیلڈ آفسز کو یہ سکہ مہیا کردیا گیا ۔

مزید : بزنس