عمران خان نے شریف فیملی کے خلاف بنائی جانے والی دستاویزی فلم جاری کرنے کی منظوری دے دی

عمران خان نے شریف فیملی کے خلاف بنائی جانے والی دستاویزی فلم جاری کرنے کی ...
عمران خان نے شریف فیملی کے خلاف بنائی جانے والی دستاویزی فلم جاری کرنے کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاناما لیکس کیس میں شریف فیملی کے خلاف بنائی جانے والی دستاویزی فلم جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت میڈ یا اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر عمران خان نے دستاویزی فلم جاری کرنے کی منظوری دے دی جس میں شریف خاندان کے متضاد بیانا ت کو اجاگرکیا جائے گا ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کیس کی بھر پور پیروی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عمران خان اپنے کئی جلسوں میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے متضاد بیانات کی دستاویزی فلم چلا چکے ہیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شبیر شریف شہید ہسپتال کا افتتاح کردیا

مزید :

قومی -