سہ ملکی سیریز فائنل، زمبابوے نے سری لنکا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیدیا

سہ ملکی سیریز فائنل، زمبابوے نے سری لنکا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیدیا
سہ ملکی سیریز فائنل، زمبابوے نے سری لنکا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بلاوائیو (مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 36.3 اوورز میں محض 160 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی 7 وکٹوں سے فتح، جنوبی افریقہ نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی

تفصیلات کے مطابق کوئینز سپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکن باﺅلرز نے قہر ڈھا دیا اور پوری ٹیم 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے مساکازا نے 10، پیٹر مور نے 1، موساکاندا نے 36، کریگ ایروین نے 25، سکندر رضا نے 5، سین ولیمز نے 35، میکولم والر نے 14، گریم کریمر نے 9، تریپانو نے 10 اور چیسورو نے 5 رنز بنائے جبکہ برائن ویٹوری کھاتہ کھولے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے۔

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

سری لنکا کی جانب سے گونارتنے اور ویندرسے نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پاتھیرانا نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ کلاسیکرا اور لکمل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل