سپریم کورٹ اثاثہ جات چھپانے پر شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر مقدمہ کی سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ اثاثہ جات چھپانے پر شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر مقدمہ کی سماعت ...
سپریم کورٹ اثاثہ جات چھپانے پر شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر مقدمہ کی سماعت کل ہوگی

  

اسلام آباد (صباح نیوز )سپریم کورٹ اثاثہ جات چھپانے پر شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر مقدمہ کی سماعت کل (سوموار کو) کرے گی ۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیرھانی مسلم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل عدالت عظمی کا تین رکنی بنچ مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی جنب سے دائر اپیل کی سماعت کرے گا ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماشکیل اعوان نے شیخ رشید احمد کیخلاف اثاثہ جات چھپانے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثہ جات چھپائے ،الیکشن ٹریبونل نے ملک شکیل اعوان کی درخواست کو خارج کر چکی ہے ۔

مزید : اسلام آباد