پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے پر غور

پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے پر غور
پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے پر غور

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اس سلسلہ میں اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پارٹی کی پالیسی اور سپریم کورٹ میں پانامہ کیس اور نیوز گیٹ سکینڈل پر حکومتی کمیٹی کی کارکردگی سمیت قومی اسمبلی اجلاس میں جاری بائیکاٹ ختم کرنے بارے مختلف پلوؤں پر تفصیلی غور و خوض اور طویل مشاورت کی جائے گی پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہیں بھی وصول کر لی ہیں تاہم سپریم کورٹ میں جب تک پامانہ کیس پر واضح فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک بائیکاٹ ختم کرنے یا اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی حاضری ممکن نہیں ہو سکتی ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نیوز گیٹ سکینڈل پر حکومتی کمیٹی کے سربراہ جسٹس(ر) عامر رضا پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے پیپلزپارٹی بھی اس کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے اس کے باوجود اس اہم ترین نیوز گیٹ سکینڈل پر حکومتی کمیٹی کی کارروائی جاری ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...