موہالی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم 283 رنز پر آﺅٹ ، بھارت نے 6 وکٹوں پر 271 رنز بنا لئے، مزید 12 رنز کا خسارہ باقی

موہالی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم 283 رنز پر آﺅٹ ، بھارت نے 6 وکٹوں پر 271 رنز بنا لئے، ...
موہالی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم 283 رنز پر آﺅٹ ، بھارت نے 6 وکٹوں پر 271 رنز بنا لئے، مزید 12 رنز کا خسارہ باقی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 12 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ روی چندرن ایشوین 57 اور رویندرا جدیجہ 31 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 283 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی 7 وکٹوں سے فتح، جنوبی افریقہ نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی

تفصیلات کے مطابق موہالی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 39 کے مجموعی سکور پر ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور مرلی وجے 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ 73 کے مجموعی سکورپر گری اور پارتھیو پٹیل 42 رنز بنا کر عادل راشد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بھارت کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی چتیشور پجارا ہیں جو 148 کے مجموعی سکور پر 51 رنز بنا کر عادل راشد کی گیند پر کرس ووکس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ مجموعی سکور میں 4 رنز کے اضافے کے بعد ہی اجنکیا ریحانے بھی ہمت ہار گئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی عادل راشد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ کرون نائیر صرف 4 رنز بنا سکے اور 156 کے مجموعی سکور پر بٹلر کی تھرو پر رن آﺅٹ ہوئے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ 204 کے مجموعی سکور پر گری اور وہ 62 رنز بنا کر بین سٹوکس کی گیند پر جونی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بین سٹوکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی باﺅلر عمران خان نے دلچسپ اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

قبل ازیں میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 268 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 283 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو نے سب سے زیادہ 89 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں الیسٹر کک نے 27، حسیب حمید نے 9، جو روٹ نے 15، معین علی نے 16، بین سٹوکس نے 29، جوس بٹلر نے 43، کرس ووکس نے 25، عادل راشد نے 4، گیری بیٹی نے 1 اور جیمز اینڈرسن نے 13 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اومیش یادیو، جیانت یادیو اور رویندرا جدیجہ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ روی چندرن ایشوین کے حصے میں صرف ایک وکٹ آئی۔

مزید : کھیل