عمران خان خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو بھول گئے ہیں :امیر مقام

عمران خان خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو بھول گئے ہیں :امیر مقام
عمران خان خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو بھول گئے ہیں :امیر مقام

  

مالا کنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کو صرف کنٹینر فوبیا ہے ،عمرا ن خان خود تو اے سی والے کنٹینر میں بیٹھ جاتے ہیں لیکن کارکنوں کو خوار کر تے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو بھول گئے ہیں ،وہ بتائیں کہ تین سالوں میں صوبے میں کتنی مرتبہ آئے ؟

مالا کنڈ میں گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف میں عمران خان سمیت سب رہنما یو ٹرن کے ماسٹر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں نے اوپر جانے کے لیے سیڑھی دی لیکن انہوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ،عمران خان اپنے ووٹروں کے ساتھ بیٹھنا بھی پسند نہیں کر تے ،انتخابات میں ڈیڑھ سال رہ گئے ہیں ،عوام عمران خان کو آوٹ کرنے کے انتظار میں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وعدے سب کرتے ہیں لیکن پورے کرنا مشکل ہے ،نواز شریف نے سب وعدے پورے کیے ہیں ۔

مزید : قومی