بھارتی جارحیت پر تشویش، امید ہے کہ نئے آرمی چیف توقعات پر پورااتریں گے:مرادراس

بھارتی جارحیت پر تشویش، امید ہے کہ نئے آرمی چیف توقعات پر پورااتریں ...
بھارتی جارحیت پر تشویش، امید ہے کہ نئے آرمی چیف توقعات پر پورااتریں گے:مرادراس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت اندرونی اور بیرونی جارحیت کا سامنا ہے بھارتی جارحیت کے باعث قوم میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، نئے آرمی چیف کو بھارتی جارحیت کے ساتھ ساتھ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور کراچی میں امن وامان کے قیام جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔اپنے ایک بیان میں مراد راس نے کہاکہ فوج اپنے حصے کا کام بخوبی انجام دے رہی ہے امید ہے نئے آرمی چیف بھی قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ قوم کی دعائیں فوج کی نئی قیادت کے ساتھ ہیں اور یقین رکھتی ہے کہ وہ وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو بھی فوج کے جراتمندانہ اقدامات کو تقلید بناتے ہوئے ملک و قوم کے استحکام کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : لاہور