انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے ہندوستان میں علیحدگی کی تحریکیں منظم ہو رہی ہیں ، دریاؤں میں پانی نہیں آئے گا تو پھر خون بہے گا:حافظ سعید

انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے ہندوستان میں علیحدگی کی تحریکیں منظم ہو ...
انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے ہندوستان میں علیحدگی کی تحریکیں منظم ہو رہی ہیں ، دریاؤں میں پانی نہیں آئے گا تو پھر خون بہے گا:حافظ سعید

فیصل آباد (آئی این پی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت سرکار کی طرف سے حقوق انسانی کی پامالیوں کی وجہ سے ہندوستان میں علیحدگی کی تحریکیں منظم ہو رہی ہیں حیدر آباد دکن، گورداس پور، جونا گڑھ اور کشمیر سمیت کئی علاقوں پر بھارت کا ناجائز قبضہ ہے .

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اسلام وپاکستان دشمنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے مودی سرکار یاد رکھے! دریاؤں میں پانی نہیں آئے گا تو پھر خون بہے گاپاکستانی قوم انڈیا کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گی بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو کشمیر ڈیموں سمیت پاکستان کا حصہ بنے گا کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی تحریک آزادی کے کامیاب ہونے سے بھارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا.سی پیک منصوبے کی کامیابی کے بعد دنیا کامنظرنامہ تیزی سے تبدیل ہورہاہے پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والے آج خود شکست و ریخت سے دوچار ہو رہے ہیں کشمیر ،فلسطین ،برما اورشام میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہاہے نہتے شہریوں ،بسوں اور ایمبولینسوں پر حملہ کرنا انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت کوئی معمولی معاملہ نہیں‘ ان ملاقاتوں سے اسلام دشمن طاقتوں کا اتحاد کھل کر سامنے آ رہا ہے امریکہ و اسرائیل کے بھارت سے معاہدوں کا اصل ہدف پاکستان ہے.

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہاکہ امریکیوں کی جیسے جیسے اسلام کے خلاف شدت بڑھے گی اس کے ساتھ ساتھ اسلام مزید ابھرے گا ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے امریکی نظاموں کے بکھرنے کی ابتدا ہوچکی ہے وہ چک شہداء ملکھانوالہ فیصل آباد میں 14ویں سالانہ غلبہ اسلام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا پانی بند کرنے کا بیان سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے حکومت پاکستان کو بھارتی دھمکیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے اور اس کے دہشت گردانہ کردار کو دنیا پر بے نقاب کرنا چاہیے انڈیا کی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ دنیا میں کامیاب نہیں ہو سکا کشمیری آج ببانگ دہل کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہر کشمیری غاصب بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود پاکستانی پرچم اٹھائے نظر آتا ہے .انہوں نے کہاکہ جنگیں صرف اسلحہ سے نہیں لڑی جاتیں دشمن کی تدبیروں کو سمجھتے ہوئے ان کی سازشوں کا توڑ کرنے کی ضرورت ہے کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ سے عام شہری نشانہ بن رہے ہیں مظلوم کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آزادی کشمیر کی منزل قریب ہے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کو روکنا ہوگا۔

مزید : فیصل آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...