پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ نوازئیدہ بچوں کی شرح اموات میں پہلے نمبر پرآگیا

پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ نوازئیدہ بچوں کی شرح اموات میں پہلے ...
پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ نوازئیدہ بچوں کی شرح اموات میں پہلے نمبر پرآگیا

لاہور(آن لائن )پاکستان طبی سہولیات اور غذائی قلت کے شکار بچوں کی آمجگاہ بن گیا ۔پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ نوازئیدہ بچوں کی شرح اموات کی وجہ سے پہلے نمبر پر آگیا ۔سال 2015میں 28دن تک کے 2لاکھ 44ہزار 746بچوں ہلاک ہو گئے ۔

پاکستان میں 14لاکھ 24ہزار651بچے حفاظتی ٹیکے لگانے سے محروم رہے ۔پاکستان کی موجودہ صورتحال سے بچوں کی شرح اموات میں کمی واقع نہیں ہو گی ۔یونیسف کی تازہ رپورٹ میں چشم کشا انکشافات سامنے آ گئے ۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء میں 28دن تک 10لاکھ نوازئیدہ بچے ہلاک ہو گئے ۔ بھارت میں سب سے زیادہ سات لاکھ بچے ہلاک ہوئے جبکہ شرح اموات کے لحاظ سے پاکستان پہلے نمبر پر آتا ہے اور ایک ہزار میں سے 46بچے مر جاتے ہیں اورسال 2015میں 28دن تک کے 2لاکھ 44ہزار 746بچوں ہلاک ہو گئے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

اسی طرح جنوبی ایشیاء کے ممالک میں 50لاکھ بچوں حفاظتی قطروں اور ٹیکے لگوانے سے محروم رہے ان میں سے پاکستان دوسرے نمبر ہے وہاں پر میں 14لاکھ 24ہزار651بچے حفاظتی ٹیکے لگانے سے محروم رہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...