ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف اربوں کی کرپشن کی تحقیقات، نیب نے سی ڈی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف اربوں کی کرپشن کی تحقیقات، نیب نے سی ڈی اے سے ...
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف اربوں کی کرپشن کی تحقیقات، نیب نے سی ڈی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)نیب نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ عباسی کیخلاف مبینہ اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات میں سی ڈی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور سی ڈی اے کے محکمہ لینڈ کے افسران سے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری عہدہ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سی ڈی اے کے مختلف سیکٹرز میں200 پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں اپنا اثر رسوخ استعمال کیا ہے ۔ سی ڈی اے کے ایک افسر عامر شہزاد نے پہلے ہی نیب میں گواہ بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ نیب کو ایک درخواست ملی تھی کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ عباسی اپنے فرنٹ مین عمیر عباس کے ذریعے اسلام آباد ک پوش سیکٹرز میں 200پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ٹرانسفر کرانے میں اثر رسوخ استعمال کیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
ڈپٹی سپیکر کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور ایبٹ آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور قومی اسمبلی کی ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کی نگرانی کرتی ہے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کے متعلقہ حکام نے اب سی ڈی اے سے مبینہ الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور متعلقہ افسران سے بیانات بھی قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان بیانات کی روشنی میں ڈپٹی سینیٹر مرتضیٰ عباس اور عمیر عباس کے خلاف تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -