ڈپٹی چیئر مین نیب کیخلاف کرپشن تحقیقات کی رپورٹ وزیر داخلہ کو ارسال

ڈپٹی چیئر مین نیب کیخلاف کرپشن تحقیقات کی رپورٹ وزیر داخلہ کو ارسال
ڈپٹی چیئر مین نیب کیخلاف کرپشن تحقیقات کی رپورٹ وزیر داخلہ کو ارسال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (آن لائن) ایف آئی اے حکام نے ڈپٹی چیئر مین نیب امتیاز تاجوری کیخلاف کرپشن تحقیقات کی رپورٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ارسال کر دی ہے۔ امتیاز تاجوری پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور قائم مقام چیئر مین نادرا کروڑوں روپے کی مالی بد عنوانی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بطور چیئر مین نادرا امتیاز تاجوری اسلام آباد میں نادرا آفس کے لئے بلڈنگ کرایہ پر لی اور بھاری کرایہ ادا بھی کر دیا۔ عمارت کا ماہانہ کرایہ45لاکھ روپے مقرر کیا گیا جبکہ 18ماہ کا کرایہ پہلے ہی ادا کر دیا ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا اور فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی تھی۔ ایف آئی اے حکام نے امتیاز تاجوری کے خلاف تحقیقات مکمل کرتے ہوئے رپورٹ وزارت داخلہ کے متعلقہ سیکشن کو ارسال کر دی ہے۔ وزیر داخلہ کی عدم موجودگی کے باعث ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بھاری رقم پر کرایہ پر عمارت حاصل کرنا اور 18ماہ کی اقساط پہلے ہی ادا کر دینا کو بے قاعدگی قرار دیا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد