راہداری منصوبے کے تحت ٹریک ڈبل کرنے کے لئے غیر ملکی انجینئر ز نے ریلوے ٹریک کے قریب تجاوزات پر تحفظات کاا ظہار کردیا

راہداری منصوبے کے تحت ٹریک ڈبل کرنے کے لئے غیر ملکی انجینئر ز نے ریلوے ٹریک ...
راہداری منصوبے کے تحت ٹریک ڈبل کرنے کے لئے غیر ملکی انجینئر ز نے ریلوے ٹریک کے قریب تجاوزات پر تحفظات کاا ظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( آن لائن)راہداری منصوبے کے تحت ٹریک ڈبل کرنے کے لئے غیر ملکی انجینئر ز نے ریلوے ٹریک کے قریب تجاوزات پر تحفظات کاا ظہار کردیا ہے راہداری منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ریلوے کا ٹریک ڈبل کردیا جائے گا ۔ پشاور میں راہداری منصوبے کے تحت غیر ملکی انجینئرز سرو ے کاکام کر رہے ہیں ۔

سرو ے کا کام پشاور ، نوشہرہ ، ہری پور، اٹک میں شروع ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر ملکی انجینئرز ریلوے ٹریک کاجائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، فردوس ریلوے پھاٹک کا معائنہ کیا اس موقع پر سیکورٹی کے موثر انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔ غیر ملکی انجینئرز نے ریلوے ٹریک کے لئے موجودہ تجاوزات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے ریلو ے حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کے حوالے سے تجاوزات کو ختم کیاجائے ہشتنگری ، فرودس ریلوے پھاٹک میں تجاوزات کے باعث ٹریک کو بری طور پر نقصان پہنچ رہا ہے ۔

مزید :

پشاور -