پارلیمنٹ میں شمسی توانائی کے کامیاب منصوبے کے بعد حکومت کا دیگراہم عمارتوں اور علاقوں میں بھی شمسی توانائی سے بجلی پیداکرنے کافیصلہ

پارلیمنٹ میں شمسی توانائی کے کامیاب منصوبے کے بعد حکومت کا دیگراہم عمارتوں ...
پارلیمنٹ میں شمسی توانائی کے کامیاب منصوبے کے بعد حکومت کا دیگراہم عمارتوں اور علاقوں میں بھی شمسی توانائی سے بجلی پیداکرنے کافیصلہ

  

اسلام آباد(آن لائن)وزارت پانی و بجلی نے پارلیمنٹ میں شمسی توانائی کے کامیاب منصوبے کے بعد دیگر اہم عمارتوں اورایریاز میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق شمسی توانائی منصوبوں کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی مختلف ڈونر اداروں کے اشتراک و تعاون سے پارلیمنٹ میں کامیاب شمسی توانائی منصوبے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ریڈ زون کی بعض اہم عمارتوں اور دیگر ایریاز میں شمسی توانائی سے بجلی کھپت پوری کر نے کے منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔قومی توانائی کی صلاحیت اور تحفظ کے ادارے نے برقی پنکھوں کے لئے توانائی کی لیلنگ سکیم کا آغاز کیا ہے جیسا کہ بجلی کے پنکھے بنیادی برقی آلات ہیں ، عوامی سطح پر سب سے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں ایسے پنکھوں کے تیار کنندگان جو پاکستان انرجی کے بالکل استعمال کر نے کے اہل ہیں انہیں توانائی کو مؤثر طریقے سے استعمال کر نے کی اصل پیداواری اعداد وشمار کی رپورٹ جمع کرانا ہو گی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق جرمن ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے ایک کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ مختلف سرکاری عمارتوں کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور این ای ای سی اے کے اشتراک سے سرکاری عمارات میں توانائی کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کے پروگرام کے لئے گرین کلائمیٹ فنڈ کے لئے تجویز تیار کی جائے گی ۔سرکاری عمارتوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلقہ پی سی ون اور پی سی ٹو فارمز کے متعلقہ سیکشنز میں مجوزہ ترامیم کو پلاننگ کمیشن کی طرف سے شامل کر نے کے بعد بجلی کی طلب میں قدرے کمی آئے گی اور توانائی کو موثر استعمال کرنے والے آلات کے استعمال کی یقین دہانی کرائی جائے گی ، این ای ای سی اے کی جانب سے یو ایس ایڈ اور یو ایس محکمہ برائے توانائی کے اشتراک سے ڈویلپمنٹ اتھارٹی / آرکیٹیکچرز اور انجینئروں کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرائے جارہے ہیں ۔جن کا مقصد توانائی کو موثر انداز میں استعمال کر نے کے مخصوص پیمانوں پر عملدرآمد کو سمجھنا ہے جس کی وجہ سے تمام نئی تجارتی عمارتوں کو توانائی کے موثر انداز میں استعمال کرنے کے طریقوں کو فروغ دینے میں معاونت ملے گی ۔اب تک چھ سینٹروں اور عمارتوں میں توانائی کے آرڈرز کو شروع کیا گیا ہے ۔

توانائی کی ایڈیٹنگ کرنیوالی فلمیں این ای ای سی اے کو مذکورہ توانائی کی بجٹ تفصیلات و دیگر تکنیکی اپ گریڈیشن کی رپورٹیں پیش کریگی ۔پارلیمنٹ کی عمارت میں شمسی توانائی کے منصوبے کے ذریعے بجلی کی کھپت کو پورا کرنے کا کامیاب منصوبہ ہے اگرچہ سولر انرجی پلانٹس جو پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں نصب ہیں اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار اس قدر زیادہ ہے جو ایوان صدر ، وزیراعظم سیکرٹریٹ اور کیبنٹ بلاک کی استعمال ہونیوالی بجلی کی کمی کو پورا کرسکتی ہے لیکن تاحال اس سولر انرجی پلانٹ سے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی کھپت صرف پارلیمنٹ ہاؤس تک محدود ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں