پشاور ، مردان ، نوشہرہ اورچارسدہ کے درمیان فاسٹ ٹریک ریلوے کے منصوبے کے لئے غیر ملکی ماہرین نے سروے شروع کردیا

پشاور ، مردان ، نوشہرہ اورچارسدہ کے درمیان فاسٹ ٹریک ریلوے کے منصوبے کے لئے ...
پشاور ، مردان ، نوشہرہ اورچارسدہ کے درمیان فاسٹ ٹریک ریلوے کے منصوبے کے لئے غیر ملکی ماہرین نے سروے شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( آن لائن)پشاور ، مردان ، نوشہرہ اورچارسدہ کے درمیان فاسٹ ٹریک ریلوے کے منصوبے کے لئے غیر ملکی ماہرین نے سروے شروع کردیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے چاروں اضلاع کے درمیان ریلوے کا خصوصی ٹرین چلانے کامنصوبہ چین کے تعاون سے کر رہی ہے ۔ جس کے باعث ٹریفک رش میں کمی کے ساتھ ساتھ چاروں اضلاع کے دررمیان آمد وفت کا وقت بھی کم ہو جائیگا ۔ چاروں اضلاع میں ریلوے ٹریک کے منصوبے کے لئے غیر ملکی انجینئرز نے باقاعدہ طور پر سروے کاکام شروع کردیا ہے غیر ملکی انجینئرز کو سروے کے لئے خصوصی سیکورٹی بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔ چاروں اضلاع کے درمیان ریلوے ٹریک کے منصوبے پر کام اگلے سال سے شروع کیا جارہا ہے ۔ پہلے مرحلے میں چاروں اضلاع کے درمیان ٹریک بچھایا جائے گا ۔ جبکہ دیاؤں کے اوپر ٹریک کے لئے پل بھی قائم کئے جائینگے ۔ غیر ملکی انجینئرز نے ٹریک کے لئے مختص اراضی کی نشاندہی کریگی جسے خیبر پختونخواحکومت بعدازاں خریدی گی چاروں اضلاع میں ریلوے کے چھوٹے چھوٹے سٹیشن بھی قائم کئے جائینگے ۔

مزید :

پشاور -