پانامہ کیس میں عمران خان کے پاس ثبوت نہیں،جھوٹ ہیں،ہمیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں :رانا ثناء اللہ خان

پانامہ کیس میں عمران خان کے پاس ثبوت نہیں،جھوٹ ہیں،ہمیں کسی سے کوئی خطرہ ...
پانامہ کیس میں عمران خان کے پاس ثبوت نہیں،جھوٹ ہیں،ہمیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں :رانا ثناء اللہ خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور/فیصل آباد (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں عمران خان کے پاس ثبوت نہیں ’’جھوٹ ‘‘ہیں ‘ شیدے ٹلی میں شر م نام کی کوئی چیز نہیں ‘(ن) لیگ کی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی ‘عمران خان کی اپنی حکمت عملی ہی تحر یک انصاف کو سیاسی میدان سے فارغ کر رہی ہے ‘پیپلزپارٹی ذمہ دارانہ اپوزیشن کر یں ہمیں کسی سے کوئی خطر ہ نہیں ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ شید اٹلی حکومت کے جانے کی تاریخیں ہی دیتا رہیگا مگر حکومت اور وزیر اعظم کہیں نہیں جا رہے بلکہ آئینی مدت پوری کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی بابر اعوان اور شیخ رشید کے بارے میں جو کہتے رہے ہیں وہ سب کیسامنے ہیں مگر آج دونوں کو سینے سے لگا کر عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جانتے ہیں وہ کبھی عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم نہیں بن سکتے اس لیے چور داروازے سے اقتدار میں آنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں تحر یک انصاف اور عمران خان کے پاس ثبوت نہیں ’’جھوٹ ‘‘ہیں جن کے سہارے وہ قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر یگی مگر تحر یک انصاف کو مایوسی اور شکست کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔

مزید : لاہور