افغانستان نے طالبان شوریٰ کی ہلمند منتقلی کی رپورٹس مسترد کردیں

افغانستان نے طالبان شوریٰ کی ہلمند منتقلی کی رپورٹس مسترد کردیں
افغانستان نے طالبان شوریٰ کی ہلمند منتقلی کی رپورٹس مسترد کردیں

  

کابل(آئی این پی ) افغان صوبہ ہلمند کے گورنر حیات اللہ حیات نے طالبان کی کوئٹہ شوری کی صوبے میں منتقلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان کی شوریٰ اب بھی کوئٹہ شہر میں مقیم ہے ۔

اتوارکو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘کے مطابق صوبائی گورنر حیات اللہ حیات نے کوئٹہ شوری کی ہلمند منتقلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیدیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغان طالبان کی لیڈرشپ کونسل ،کوئٹہ شوری پاکستان کے شہرکوئٹہ میں اب بھی مقیم ہے ۔ ہلمند اور کوئٹہ کے درمیان گروپ کے رہنماؤں کی تحریک کو مسترد نہیں کیا جاسکتا لیکن انکی لیڈرشپ کونسل اب بھی کوئٹہ شہر میں مقیم ہے ۔گزشتہ روز طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی خبررساں ادارے ’’اے پی ‘‘ سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھاکہ کوئٹہ شوری چند ماہ قبل ہلمند منتقل ہوگئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی