صومالیہ میں کار بم دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی ، ذمہ داری قبول

صومالیہ میں کار بم دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی ، ذمہ داری قبول
صومالیہ میں کار بم دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی ، ذمہ داری قبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موغادیشو(آئی این پی )صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں گزشتہ روز ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی جبکہ 30سے زائد افراد زخمی ہیں،شدت پسند تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں نامعلوم افراد نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی موغادیشو کے مصروف بازار میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب کھڑی کردی جس سے مختصر وقت کے بعد زور دار دھماکا ہوا ہے۔ابتدائی طور پر پولیس نے 10افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم ہسپتالوں میں کئی زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 30سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔شدت پسند تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔