ایران میں ایمبولینس ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ،5 افراد ہلاک،حادثے کی تحقیقات شروع

ایران میں ایمبولینس ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ،5 افراد ہلاک،حادثے کی تحقیقات شروع
ایران میں ایمبولینس ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ،5 افراد ہلاک،حادثے کی تحقیقات شروع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران (آئی این پی)ایران میں زخمیوں کو لے جانے والے ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر مکی میڈیا کے مطابق ایران میں زخمیوں کو لے جانے والا ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ بہ شہر کے گورنر سید خالد سجادی نے ایرانی بتایا ہے کہ ایران پٹرولیم کمپنی کا ایمبولینس ہیلی کاپٹر زخمیوں کی منتقلی کے لیے امیر کبیر پٹرول پلیٹ فارم گیا تھا ۔واپسی پر نا معلوم وجوہات کی بنا پر بحیرہ خزر میں گر گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی