یمنی صدر منصور ہادی اچانک دورے پر عدن پہنچ گئے

یمنی صدر منصور ہادی اچانک دورے پر عدن پہنچ گئے
یمنی صدر منصور ہادی اچانک دورے پر عدن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عدن(آئی این پی)یمنی صدر منصور ہادی اچانک دورے پر جنوبی شہر عدن پہنچ گئے، وہ سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی صدر منصور ہادی اچانک عدن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حکومت کی حامی فورسز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ہادی چند روز عدن ہی میں گزاریں گے۔ گزشتہ ایک برس میں منصور ہادی پہلی مرتبہ عدن آئے ہیں۔ اس سے دو ماہ قبل وزیراعظم احمد بن دغر اور ان کی کابینہ کے سات وزرا عدن پہنچے تھے۔ گزشتہ برس اکتوبر سے یمنی حکومت سعودی عرب سے حکومتی امور چلا رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -