اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے والے ملکوں نے ہی ترقی کی ہے:پرویز خٹک

اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے والے ملکوں نے ہی ترقی کی ہے:پرویز خٹک
اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے والے ملکوں نے ہی ترقی کی ہے:پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہاہے کہ اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے والے ملکوں نے ہی ترقی کی ہے، اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،پچھلے ساڑھے 3 سال سے سسٹم ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پرویز خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خان صاحب کی کا ل آئی کہ اسلام آباد پہنچیں ،میں نے شہبازشریف کو بتا دیا تھا کہ ہم نے پنجاب کا راستہ کھول دیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ایک ماہ تک کھڑے رہنے کا پروگرام بنایا تھا لیکن ان کی قسمت اچھی ہے کہ عدالت کا فیصلہ آ گیا ۔ان کا کہناتھا کہ سیاسی جماعتوں کو جلسے جلوس میں صرف آمریت میں روکا جاتاہے ۔پرویز خٹک کا کہناتھا کہ ہمیں لوگوں نے تبدیلی کے ایجنڈے پر ووٹ دیاہے ،کے پی کے میں پولیس کو غیر سیاسی بنایاہے

مزید :

لاہور -