دھمیال واٹر سپلائی سکیم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

دھمیال واٹر سپلائی سکیم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
دھمیال واٹر سپلائی سکیم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

راولپنڈی ( ویب ڈیسک )ساڑھے 17کروڑ روپے کی لاگت سے دھمیال واٹر سپلائی سکیم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ،سکیم کی تکمیل کے بعد یوسی موہری غزن کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کو پینے کے پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی ۔چیئرمین واٹر سپلائی سکیم دھمیال غزن غفار خان بھٹی نے کہاہے کہ واٹر سپلائی سکیم پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہ سکیم بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

جس کے بعد نئی بننے والی یو سی موہری غزن کے علاقوں اشرف کالونی ،لیاقت کالونی ،لالہ رخ کالونی (فیز II)محبوب کالونی ،اسلم کالونی ،بلال کالونی ،خیابان ولاز اور گلشن سعید ون کے رہائشیوں کو درپیش پینے کے پانی کے مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا ۔غفار خان بھٹی نے کہاکہ دھمیال واٹر سپلائی سکیم کے لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ساڑھے 17کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جس پر اہالیان علاقہ ان کے مشکور ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ دھمیال واٹر سپلائی سکیم کے لیے اڈیالہ کے مقام پر 4کنویں بنائے گئے ہیں جہاں سے 17کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جارہی ہے ۔پائپ لائن بچھانے کاکام تیزی سے جاری ہے اور بہت جلد علاقہ کے لوگوں کو اس سے پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیاجائے گا۔

مزید : راولپنڈی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...