بلاول اپنے انکل شرجیل اور آنٹی ایان علی کا حساب دیں پھر کرپشن کے خلاف بات کریں: عابد شیر علی

بلاول اپنے انکل شرجیل اور آنٹی ایان علی کا حساب دیں پھر کرپشن کے خلاف بات ...
بلاول اپنے انکل شرجیل اور آنٹی ایان علی کا حساب دیں پھر کرپشن کے خلاف بات کریں: عابد شیر علی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے انکل شرجیل میمن کو واپس بلائیں اور اپنی آنٹی ایان علی کے بارے میں بھی بتائیں کہ وہ کس کے اربوں ڈالر باہر لے کر جا رہی تھی، مجھے ہنسی آتی ہے جب بلاول بھٹوکرپشن کی بات کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ احتساب کی بات چل نکلی ہے تو اب چورڈاکوؤں کابھی احتساب ہوگا۔ جہانگیرترین اورپنڈی کاشیخ چورہیں،یہ مشرف کے وزیرتھے ٹیکس چوروں پر پابندیاں لگنی چاہئیں، ہم چوروں ، ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔اب احتساب یہ چور اور ڈاکو کریں گے؟ مجھے ہنسی آتی ہے جب بلاول بھٹوکرپشن کی بات کرتے ہیں۔

جب کوئی مکھی کھانے کی چیز پر بیٹھتی ہے تو آخر کیا کرتی ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ مکھی کو دیکھتے ہی اپنا کھانا چھپا لیں گے

انہوں نے کہا کہ بلاول خودساختہ جلاوطن انکل شرجیل میمن کو واپس بلوائیں ،بلاول کے سندھ کے ٹپی انکل کہاں ہیں؟ اور اپنی آنٹی ایان علی کے بارے میں بھی بتائیں کہ وہ کس کے اربوں ڈالر باہر لے کر جاتی رہی ہے۔ ان کے بڑے پاکستان سے کیسے بھاگے سب جانتے ہیں، بلاول بھٹو اپنے رشتے داروں کو پکڑوائیں۔ بلاول اپنے انکل آنٹیوں سے پیسے واپس لے کر دیں ،پھر کرپشن کے خلاف بات کریں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پلانٹ کیلئے 6 کروڑ روپے کی رقم مانگی تھی لیکن 6 کروڑکے بدلے پاکستان کو اربوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں