آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین چوتھا ون ڈے ٹائی ہوگیا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین چوتھا ون ڈے ٹائی ہوگیا

سڈنی(اے پی پی) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ ٹائی ہوگیا، جنوبی افریقہ ویمن 243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز سکور کر سکی۔ ڈین وان نیرک نے 81 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 242 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نکول بولٹن اور الیز پیری نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سن لوسس نے چار اور ڈین وان نیرک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ ویمن نے بھی جواب میں مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے، کپتان ڈین وان نیرک نے 81 رنز کی عمدہ اننگزکھیلی، میرزین کیپ 66 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ جیس جونیسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...