سمیعہ چودھری قتل کیس کی مختلف پہلووں سے تفتیش کر رہے ہیں، 24 گھنٹے میں نتیجے تک پہنچ جائیں گے:حیدر اشرف

سمیعہ چودھری قتل کیس کی مختلف پہلووں سے تفتیش کر رہے ہیں، 24 گھنٹے میں نتیجے ...
سمیعہ چودھری قتل کیس کی مختلف پہلووں سے تفتیش کر رہے ہیں، 24 گھنٹے میں نتیجے تک پہنچ جائیں گے:حیدر اشرف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ہم سمیعہ چودھری قتل کیس کی مختلف پہلووں سے تفتیش کر رہے ہیں،امید ہے 24 گھنٹے میں کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

سمعیہ چودھری کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل ،ابتدائی رپورٹ میں قتل کے شواہد نہیں ملے.

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو سمیعہ چودھری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے ،شواہدکے لیے ہم تمام متعلقین سے رابطے کر رہے ہیں۔سی سی ٹی وی وٹیج ، فارنزک اورپوسٹ مارٹم رپورٹ سے قتل کے نتیجے پر پہنچ رہے ہیں،امید ہے 24 گھنٹے میں کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ لاہور کے چنبہ ہاوس کے ایک کمرے سے 40سالہ مسلم لیگ ن کی ورکر خاتون سمعیہ چودھری کی لاش ملی تھی ،یہ کمرہ ن لیگ کے ایم این اے چودھری اشرف کے نام سے بک تھا۔ فرنزاک لیب سے رپورٹس آنے کے بعد موت کی صحیح وجہ معلوم ہو سکے گی۔

مزید : لاہور