کویت میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ، حزب اختلاف کے امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب

کویت میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ، حزب اختلاف کے امیدوار بڑی تعداد میں ...
کویت میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ، حزب اختلاف کے امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کویت سٹی (آئی این پی )کویت میں قبل از وقت کرائے جانے والے پارلیمانی انتخابات میں حزب اختلاف کے امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں قبل از وقت کرائے جانے والے پارلیمانی انتخابات میں حزب اختلاف کے امیدوار وں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ملکی الیکشن کمیشن کے مطابق 50 میں 24 یعنی تقریبا نصف نشستیں حکومت مخالفیں نے حاصل کی ہیں۔ ان میں سے کچھ کا تعلق اسلامی تنظیم سے ہے جبکہ ان میں قوم پرست اور لبرل سیاستدان بھی شامل ہیں۔ ملک کی شیعہ اقلیت کے 3 جبکہ ایک خاتون بھی پارلیمان میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصبح نے ملکی پارلیمان قبل از وقت یعنی اکتوبر میں تحلیل کر دی تھی۔

مزید : عرب دنیا