خوبرو اداکارہ ماہیما چوہدری تو آپ کو یاد ہوں گی لیکن آج کل وہ کس حال میں ہیں؟ دیکھ کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

خوبرو اداکارہ ماہیما چوہدری تو آپ کو یاد ہوں گی لیکن آج کل وہ کس حال میں ہیں؟ ...
خوبرو اداکارہ ماہیما چوہدری تو آپ کو یاد ہوں گی لیکن آج کل وہ کس حال میں ہیں؟ دیکھ کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری 2006 میں شادی کرنے کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کش ہوگئی تھیں تاہم اب انہوں نے بالی ووڈ میں واپسی کی ہے تاہم ان کے مداحوں کو یہ دیکھ کر حیرت ہوگی کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ موٹاپے کا شکار ہو کر اپنی خوبصورتی کھوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہیما چوہدری نے اپنے کیریئر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ” پردیس“ سے کیا جس میں ان کے مقابل شاہ رخ نے ہیرو کے طور پر کام کیا۔پردیس کے بعد ماہیما چوہدری نے ”دھڑکن“، کھلاڑی 420“ اور”دل کیا کرے“ جیسی فلموں میں کام کیا تاہم انہوں نے 2006 میں معروف بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کرلی جس کے 2 سال بعد ہی انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔

ا اداکارہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد 2016 میں شہرہ آفاق شینا بورا قتل کیس پر بننے والی بنگالی فلم ”ڈارک چاکلیٹ“ سے واپسی کی ہے جس میں ان کے بدلتے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

ماہیما چوہدری کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نہ صرف ان کا وزن بے حد بڑھ گیا ہے بلکہ ان کی خوبصورتی بھی ڈھلتی نظر آرہی ہے ۔ ماہیما چوہدری متعدد باربڑی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں لیکن موٹاپے کے باعث فلم انڈسٹری کے ہدایتکاروں نے ان سے منہ موڑ لیا ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...