پانامہ کیس کیلئے تیاری مکمل‘وزیر اعظم کا بچنابہت مشکل ہے‘‘ قطری شہزادے کے خط میں طوطا مینا کی کہانی کے سواکچھ نہیں:بابر اعوان

پانامہ کیس کیلئے تیاری مکمل‘وزیر اعظم کا بچنابہت مشکل ہے‘‘ قطری شہزادے کے ...
پانامہ کیس کیلئے تیاری مکمل‘وزیر اعظم کا بچنابہت مشکل ہے‘‘ قطری شہزادے کے خط میں طوطا مینا کی کہانی کے سواکچھ نہیں:بابر اعوان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ30نومبر کو پانامہ کیس کیلئے ہماری تیاری مکمل ہیں‘سپر یم کورٹ جب چاہے قطر ی شہزادے کو بلا سکتی ہے ‘ اب تک سپر یم کورٹ کے پاس جو ثبوت ہے وہ حکمرانوں کے خلاف ’’کافی ‘‘ہیں ’ثبوت بہت مضبوط ہے وزیر اعظم کا بچنابہت مشکل ہے ‘(ن) لیگ جو مر ضی کر لیں پانامہ لیک کیس میں انکے پاس فرار کا اب کوئی راستہ باقی نہیں ان کو حساب دینا ہی پڑ یگا ‘ پانامہ لیک کے معاملے پر بلاول بھٹو او ر عمران خان کا موقف ایک جیسا ہے دونوں نوازشر یف کا احتساب چاہتے ہیں ‘ملک میں کر پشن کے خلاف پوری قوم متحد ہو چکی ہے کر پشن کر نیوالوں کو ضرور سزا ملے گی ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ تحر یک انصاف کی پانامہ لیک کیس کی تیس نومبر کو ہونیوالی سماعت کیلئے تمام تیاری مکمل ہو چکی ہے ابھی تک سپر یم کورٹ میں صرف تحر یک انصاف سے ہی سوال ہوئے ہیں اب اگلی باری وزیر اعظم کی آنیوالی ہے جن کے خلاف سپر یم کورٹ میں ثبوت جمع ہو چکے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں انکے خلاف اب تک جو ثبوت سپر یم کورٹ میں آئے ہیں وہ کافی ہیں ۔ انہوں کہا کہ قطری شہزادے کے خط میں طوطا مینا کی کہانی کے سواکچھ نہیں اور شر یف برادارن کسی بھی طر ح یہ نہیں بتاسکتا کہ ملک سے کیسے پیسہ گیا ہے ۔

مزید : لاہور