کچھ لوگ حکومت کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں مگر وہ ناکام ہوں گے: خواجہ سعد رفیق

کچھ لوگ حکومت کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں مگر وہ ناکام ہوں گے: خواجہ ...
کچھ لوگ حکومت کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں مگر وہ ناکام ہوں گے: خواجہ سعد رفیق

  

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حکومت کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں مگر وہ ناکام ہوں گے ‘نوازشر یف کی قیادت میں ملک مضبوط ہو رہا ہے اور ملک میں عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ‘ ماضی میں ملک کو بہت لوٹا گیا جس کے باعث مسائل کی تعداد بہت زیادہ ہے‘ اب نواز شریف کی قیادت میں کام ہو رہا ہے اور جلد مسائل سے چھٹکارہ پا لیں گے۔تفصیلات کے مطابق نشاط کالونی کینٹ میں نشاط یوگا کلب کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں یوگا کلب کے ممبران میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام شروع کیے مگر کچھ لوگ حکومت کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہے مگر ایسے لوگوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور (ن) لیگ کی حکومت آئینی مدت پوری کر یں گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک کو دہشت گر دی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے جد وجہد کر رہی ہے اور آئندہ عام انتخابات ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے بھی نجا ت دلائیں گے اس موقع پر ایم پی اے یاسین سول، قاری محمد حنیف،منشا بٹ، چوہدری اسحاق،شوکت گل، مظہر بشیر اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : لاہور