شامی فوج کی باغیوں کے زیرانتظام علاقوں میں پیش قدمی ، شہریوں کی نقل مکانی کا عمل شروع

شامی فوج کی باغیوں کے زیرانتظام علاقوں میں پیش قدمی ، شہریوں کی نقل مکانی کا ...

حلب (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شہر حلب میں سرکاری فوجیں باغیوں کے زیرانتظام علاقوں کی جانب پیش قدمی شروع کر رہی ہیں جبکہ اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں شہری حکومت کے زیرانتظام علاقوں میں نقل مکانی کر چکے ہیں۔

پوری دنیا اب سی پیک کی افادیت کو سمجھنا شروع ہو گئی , پاکستانی دفاعی ہتھیاروں نے اپنا لو ہا منوایا:رانا تنویر حسین

بیرونی میڈیا بی بی سی نیوز کے مطابق حلب کے علاقے حنانوپر 2012 میں باغیوں نے قبضہ حاصل کیا تھالیکن اب فوج کے قبضے کے بعد مغربی حلب کی جانب لوگوں کی نقل مکانی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ شامی حکومت نے مشرقی حلب پر واپس قبضہ حاصل کرنے کے لیے 15 نومبر کو پیش قدمی کا آغاز کیا تھا جہاں تقریباً 2 لاکھ پجھتر ہزار افراد پھنسے ہوئے تھے۔ فوج کی جانب سے باغیوں کے خلاف کارروائی میں شدت آرہی ہے جبکہ برطانوی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اب تک 27 بچوں سمیت219 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب باغیوں نے حکومت کے زیرِانتظام مغربی حلب کے علاقوں میں راکٹ حملوں میں تیزی کر دی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس کارروائی کے آغاز سے اب تک ان حملوں میں 27 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔شامی فوج کی جانب سے حنانو پر قبضے کی کارروائی کو باغیوں کے خلاف سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ دیگر محصور علاقوں ہلک، شیخ فارس اور سخور سے بھی لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔شامی فوج کی پیش قدمی سے مغربی علاقوں حیدریہ اور الشعار سے بھی400 سے زائد شہری اب تک نقل مکانی کر چکے ہیں۔

حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا ،وہ خود باہر جاکر علاج کراتے ہیں:سراج الحق

واضح رہے کہ حلب کا شمار شام کے اہم صنعتی اور کاروباری مراکز میں ہوتا تھا، 2012 سے اس کے مغربی حصے پر حکومت اور مشرقی حصے پر باغیوں کا قبضہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...