وفاقی اور سندھ حکومت کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا تبادلہ نہ کرنے پر اتفاق

وفاقی اور سندھ حکومت کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا تبادلہ نہ کرنے پر اتفاق
وفاقی اور سندھ حکومت کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا تبادلہ نہ کرنے پر اتفاق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی اور سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ (اے ڈی خواجہ ) کا تبادلہ نہ کرنے اور انہیں ان کے عہدے پر برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی جی سندھ کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ آئی جی نے پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کیں جبکہ تقرر و تبادلوں میں بھی میرٹ کو ہی مد نظر رکھا گیا ہے اس لیے ان کے تبادلے سے سفارش کلچر دوبارہ اٹھنے کا خدشہ ہے۔ علاوہ ازیں انہیں ہٹانے سے کراچی آپریشن بھی متاثر ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت میں اے ڈی خواجہ کو نہ ہٹانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے خبریں گردش میں تھیں کہ میرٹ پر بھرتیاں کرنے اور سفارش نہ ماننے پر سندھ حکومت آئی جی سندھ سے خاصی ناراض تھی ۔ اس خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کراچی