بلاول بھٹو کو پارٹی کی قیادت مکمل طور پر سنھبال لینی چاہیے,ان کی پالیسیاں بہتر ہیں:ذوالفقار مرزا

بلاول بھٹو کو پارٹی کی قیادت مکمل طور پر سنھبال لینی چاہیے,ان کی پالیسیاں ...
بلاول بھٹو کو پارٹی کی قیادت مکمل طور پر سنھبال لینی چاہیے,ان کی پالیسیاں بہتر ہیں:ذوالفقار مرزا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اب اپنی پارٹی کی قیادت مکمل طور پر سنبھال لینی چاہیے۔

عابد شیر علی زبان کولگام دیں،اپنی ’ماسی ‘کی بیٹی کی آف شور کمپنیوں کو بچانا چاہتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوں گے:پیپلزپارٹی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی موجودہ پالیسیاں بہتر ہیں،وہ پارٹی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی بات ہے، ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بجانے کے لئے شاید اب کوئی اینٹ مل گئی اسی لئے وہ پاکستان واپس آرہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نےآئندہ کچھ ہفتوں میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کراچی