نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ، ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری شہید، ڈرائیور زخمی

نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ، ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری شہید، ڈرائیور زخمی
نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ، ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری شہید، ڈرائیور زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی فیض علی شگری شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے ایک بار پھر روشنیوں کے شہرمیں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے ۔ نامعلوم دہشتگردوں نے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ڈی ایس پی فیض علی شگری کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کیلئے گلستان جوہر کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے ڈی ایس پی کی شہادت کی تصدیق کردی اور بتایا کہ شہید ڈی ایس پی فیض علی شگری کا گھر بھی یہیں پر ہے اور جب وہ گھر کے قریب پہنچے تو نامعلوم دہشتگردوں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ شہید ہونے والے ڈی ایس پی فیض علی شگری ڈی ایس پی ایئر پورٹ کے عہدے پر تعینات تھے جبکہ اس سے قبل وہ ڈگ روڈ پر ڈی ایس پی تھے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں