2014ءکا تحریک انصاف کا دھرنا اور نئے آرمی چیف، ایسا تعلق سامنے آگیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

2014ءکا تحریک انصاف کا دھرنا اور نئے آرمی چیف، ایسا تعلق سامنے آگیا کہ آپ بھی ...
2014ءکا تحریک انصاف کا دھرنا اور نئے آرمی چیف، ایسا تعلق سامنے آگیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن اور دفاعی امور کے ماہر وجاہت مسعود خان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2014 کے دھرنے کے دوران جمہوریت بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور معاملات سلجھانے کیلئے تمام فریقین کے رابطے کرانے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وجاہت سعید خان کا کہنا تھا کہ جب 2014 کے دھرنے کے دوران طرح طرح کی خبریں چل رہی تھیں اس دوران مختلف سیاسی و عسکری لوگوں کی ملاقاتیں عروج پر تھیں۔ دھرنے کے دوران آرمی چیف ، چوہدری نثار اور شہباز شریف کی بھی کئی ملاقاتیں ہوئیں جبکہ دیگر لوگوں کی ملاقاتیں بھی ہو رہی تھیں۔

بلاول اپنے انکل شرجیل اور آنٹی ایان علی کا حساب دیں پھر کرپشن کے خلاف بات کریں: عابد شیر علی
انہوں نے بتایا دھرنے کے دوران کہا جا رہا تھا کہ پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ تیار بیٹھی ہے لیکن اس دوران ایک شخص جو کہ راولپنڈی کا کور کمانڈر تھا وہ سب کی توجہ کا مرکز تھا۔ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دھرنے کے دنوں میں راولپنڈی کے کور کمانڈر تھے لیکن انہوں نے اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھا اور حالات کو بھی قابو سے باہر نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے عمران خان، طاہر القادری ، حکومت اور آرمی چیف کو معاملات سلجھانے میں سہولت فراہم کی۔

مزید :

لاہور -