بھارتی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں اور حملہ آوروں کی اطلاع دینے والوں کے لئے 25لاکھ کا انعام،پولیس نے ناکے پر گاڑی نہ روکنے والی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

بھارتی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں اور حملہ آوروں کی اطلاع دینے والوں کے لئے ...
بھارتی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں اور حملہ آوروں کی اطلاع دینے والوں کے لئے 25لاکھ کا انعام،پولیس نے ناکے پر گاڑی نہ روکنے والی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزارت داخلہ  نے  جیل توڑ کر فرار ہونے والے خالصتان تحریک کے  6 قیدیوں  اور حملہ آوروں سے متعلق اطلاع دینے والے کو  25 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کردیا ہے، ناکے پر پولیس نے کار سوار خاتون کو ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر  گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

مزید پڑھیں:بھارت کی ہائی سیکیورٹی جیل پر پولیس وردیوں میں ملبوس افراد کا حملہ، خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمیندرسنگھ سمیت 6قیدی چھڑا لئے ،انڈیا کی کئی ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹیالہ میں نابھاجیل پر نامعلوم 10 حملہ آوروں نے ہلہ بولتے ہوئے خالصتان تحریک سے سربراہ ہرمیندر سنگھ سمیت6قیدیوں کو فرار کرا نے میں کامیاب ہو گئے تھے ،جس کے بعد بھارت میں ہائی الرٹ کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستانی سیکیورٹی اداروں نے جگہ جگہ ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا ،ادھر بھارتی وزارت داخلہ نے فرار ہونے والے قیدیوں کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لئے25لاکھ کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔دوسری طرف جیل حملے کے بعد بھارتی پولیس نے ناکے پر گاڑی نہ روکنے کی پاداش میں کار سوار خاتون کو گولیاں مار دیں،جس سے کار سوار خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔

مزید : بین الاقوامی