گدھوں کا قاتل کھال اتارتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گرفتار ،ساتھی فرار، مشتعل شہریوں سر کے بال کاٹ دیے

گدھوں کا قاتل کھال اتارتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گرفتار ،ساتھی فرار، مشتعل ...
گدھوں کا قاتل کھال اتارتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گرفتار ،ساتھی فرار، مشتعل شہریوں سر کے بال کاٹ دیے

فیصل آباد (آئی این پی)گدھوں کا قاتل کھال اتارتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گرفتار ساتھی فرار مشتعل شہریوں سر کے بال کاٹ دیے 6کھا لیں اور آلہ قتل برآمد .تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز نواحی گا ؤں187رب میں عبد اللہ نا می شخص اپنے 2سا تھیوں کے ساتھ گدھے کی کھال اتار رہا تھا کہ گاؤں کے لوگوں نے پکڑ لیا جبکہ اس کے 2نا معلوم ساتھی موقعہ سے فرار ہو گئے مشتعل افراد نے ملزم کو تشدد کا نشا نہ بنایا اور اس کے سر کے بال کاٹ دئے .

پو لیس نے موقعہ پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا اور 6گدھوں کی کھا لیں آلہ قتل چھری اور گد ھوں کو بہوش کر نے والی میڈ یسن برآمد کر لی .پو لیس ذرائع کے مطا بق ملزم سے بڑئے انکشاف کی توقع کی جا رہی ہے گدھوں کی کھا لیں اتروا کر سمگل کر نے وا لے گروہ کے پکڑے جا نے کی قوی امید ظا ہر کی جا رہی ہے, گدھے کی کھال 50سے 65ہزار رو پے میں فروخت ہو نے بھی انکشاف ہواہے ۔

مزید : فیصل آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...