دنیا کا وہ ملک جہاں اب جمعہ کی نماز نہ پڑھنے والے مرد کو 2سال کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا، قانون متعارف کروادیا گیا، کونسا ملک ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاءمیں شرعی قوانین نافذ ہیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد بھی کروایا جاتا ہے۔ اب ملائیشین ریاست ترنگینونے نماز جمعہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانون منظور کر لیا ہے۔ این ایس ٹی کی رپورٹ کے مطابق ترنگینو اسمبلی نے گزشتہ روز شریعہ کریمنل قوانین میں ترمیم لاتے ہوئے بل منظور کیا ہے جس کے تحت اب نماز جمعہ ادا نہ کرنے والے افراد کو 1ہزار رنگٹ(تقریباً ساڑھے 23ہزار روپے)تک جرمانہ اور 6ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی۔
جب کوئی مکھی کھانے کی چیز پر بیٹھتی ہے تو آخر کیا کرتی ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ مکھی کو دیکھتے ہی اپنا کھانا چھپا لیں گے
رپورٹ کے مطابق اسمبلی اراکین نے شریعہ کریمنل قوانین کے سیکشن 19اور 53میں ترمیم کی ہے۔ اس میں ماہ رمضان کا تقدس پامال کرنے، خواتین کو ہراساں کرنے اوربغیر کسی جائز وجہ کے نمازجمعہ ترک کرنے والے افراد کے لیے سزاﺅں اور جرمانوں کی منظوری دی گئی ہے۔ان جرائم کی زیادہ سے زیادہ سزا 2سال قید اور 3ہزار رنگٹ(تقریباً 70ہزار روپے) جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔