گرفتار ٹارگٹ کلر کا متحدہ کارکنوں سمیت 18 افراد کے قتل کا اعتراف

گرفتار ٹارگٹ کلر کا متحدہ کارکنوں سمیت 18 افراد کے قتل کا اعتراف

کراچی(صباح نیوز)دو روز قبل ٹیپو سلطان کے علاقے سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔ ٹارگٹ کلر کے مطابق، بھتے، فطرے اور چندے کے تنازعے پر سیاسی مخالفین کو قتل کیا جاتا تھا۔ وارداتوں کا مقصد علاقے میں خوف اور دہشت پھیلا کر کنٹرول حاصل کرنا ہوتا تھا۔ملزم نے مختلف علاقوں میں 18 افراد کو ہدف بنا کر قتل کیا۔ ملزم واردات کے دوران موٹر سائکل کی نمبر پلیٹ اتار دیتے تھے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ نیو کراچی میں چندہ، بھتہ اور فطرہ وصولی کے تنازعے پر ایم کیو ایم سے تصادم ہوتا تھا جس پر ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو قتل کیا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ 2012 میں اس کی قیادت میں اس کی جماعت کا ایک اور جماعت سے مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مخالف جماعت کے 6 اور ملزم کے 3 ساتھی مارے گئے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی جماعت کے دیگر کارکن صفیان، عقیل ٹیلر، فصیل گنڈیری بھی اس کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے جو کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد سے فرار ہیں۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...