انٹرنیٹ پر محبت اور پھر شادی، لیکن دونوں لڑکا لڑکی کا آپس میں کیا تعلق تھا؟ ایک دن ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ آدمی کو اپنی خوش قسمتی پر یقین نہ آئے

انٹرنیٹ پر محبت اور پھر شادی، لیکن دونوں لڑکا لڑکی کا آپس میں کیا تعلق تھا؟ ...
انٹرنیٹ پر محبت اور پھر شادی، لیکن دونوں لڑکا لڑکی کا آپس میں کیا تعلق تھا؟ ایک دن ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ آدمی کو اپنی خوش قسمتی پر یقین نہ آئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے ضرورت رشتہ کی ویب سائٹ پر ایک لڑکی پسند کی اور اس سے شادی کر لی۔ بعدازاں اس پر ایک ایسا راز منکشف ہوا کہ اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ ایلیٹ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق 34سالہ جسٹن پاﺅنڈرز اور ایمی گبرسن کی ملاقات میچ ڈاٹ کام پر ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کر لیا۔ شادی کے بعد جسٹن اکثر ایمی سے کہا کرتا کہ اسے اس کانام بہت پسند ہے کیونکہ انتہائی بچپن میں وہ اسی نام کی ایک لڑکی کوبہت پسند کرتا تھا۔ایمی اسے جواب دیتی کہ میں تمہاری بچپن والی ایمی نہیں ہوں لہٰذا میں اس کا نام بھی نہیں سننا چاہتی۔ آئندہ اس کا ذکر نہ کرنا۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک روز جسٹن نے اپنی بیوی کو بچپن کا ایک واقعہ سنایا جس میں وہ زخمی ہو گیا تھا۔ جب جسٹن نے اپنے سکول ”سن شائن پری کے“ سکول کا نام لیا اور بتایا کہ وہ وہاں زخمی ہوا تھا تو ایمی کا ماتھا ٹھنکا۔ اس نے بتایا کہ وہ بھی بچپن میں اسی سکول میں پڑھتی رہی ہے۔ اس پر دونوں کو بچپن کے واقعات یاد آ گئے اور جسٹن پر یہ مسحور کن انکشاف ہوا کہ یہ وہی ایمی ہے جسے وہ سکول میں پسند کرتا تھا۔

جسٹن کی والدہ نے ان کے سکول کے دنوں کی ایک تصویر بھی نکال کر دونوں کو دکھا دی جس میں وہ دونوں ایک ساتھ بیٹھے کھیل رہے ہوتے ہیں۔ وہ دونوں ہی اس اتفاق پر حیران تھے کہ کس طرح 30سال بعد وہ دوبارہ انٹرنیٹ پر ملے اور شادی کرکے ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس