اپنے بچے کی تصویریں لیتی خاتون کو اچانک اس کی آنکھ میں عجیب سی چیزنظر آگئی، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، آپ بھی جانئے اور ہمیشہ محفوظ رہیے

اپنے بچے کی تصویریں لیتی خاتون کو اچانک اس کی آنکھ میں عجیب سی چیزنظر آگئی، ...
اپنے بچے کی تصویریں لیتی خاتون کو اچانک اس کی آنکھ میں عجیب سی چیزنظر آگئی، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، آپ بھی جانئے اور ہمیشہ محفوظ رہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک خاتون اپنے نوعمر بچے کی تصاویر اتار رہی تھی کہ بچے کی آنکھ میں اسے ایک عجیب سی چیز نظر آ گئی، جس پر وہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئی جس نے ایسا انکشاف کر دیا کہ خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ viralnova.com کی رپورٹ کے مطابق اینڈریا ٹیمرنز نامی یہ خاتون اپنے 4ماہ کے بچے کی تصاویر بنا رہی تھی۔

موٹرسائیکل سوار مرد اِن 3 خواتین کو اس طرح برہنہ حالت میں سرعام سڑکوں پر کیوں چلارہے ہیں؟ جواب ایسا کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

ایک تصویر کو اس نے غور سے دیکھا تو بچے کی بائیں آنکھ کا سیاہ حصہ غیرمعمولی طور پر سفید نظر آ رہا تھا جبکہ دوسری آنکھ بالکل نارمل تھی۔ اس پر اینڈریا کو شک گزرا۔ وہ بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تو اس نے انکشاف کیا کہ بچہ آنکھ کے کینسر میں مبتلا تھا۔

کینسر کی اس قسم کو ریٹینوبلاسٹوما (Retinoblastoma)کہتے ہیں جو بچوں میں عموماً پائی جاتی ہے۔ کینسر کی یہ قسم آنکھ کے ریٹینا میں ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے بچے کی آنکھ کا ریٹینا سفید نظر آ رہا تھا۔ بروقت تشخیص ہونے پر اینڈریا کے بیٹے کا علاج ممکن ہو گیا اور ماں کی احتیاط کی وجہ سے وہ ایک بڑے خطرے سے محفوظ ہو گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -