ہماری جنگ پنجاب نہیں وفاق سے ہے ، خیبر پختون خواہ کے وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے ’’جاگ پنجابی جاگ ‘‘ کا نعرہ لگا دیا

ہماری جنگ پنجاب نہیں وفاق سے ہے ، خیبر پختون خواہ کے وزیر اور تحریک انصاف کے ...
ہماری جنگ پنجاب نہیں وفاق سے ہے ، خیبر پختون خواہ کے وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے ’’جاگ پنجابی جاگ ‘‘ کا نعرہ لگا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ شاہ فرما ن نے کہا ہے کہ ہماری جنگ پنجاب سے نہیں بلکہ وفا ق سے ہے ،کیونکہ ہمیں ہمارا قانونی و آئینی حق نہیں دیا جا رہا ، اس سے بڑھ کر اور بے وفائی کیا ہوگی کہ ہمیں پاک چین اقتصادی راہداری کے معاہدوں کی تقاریب میں دعوت تک نہیں دی گئی، پنجاب کے لو گوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ’’جاگ پنجابی جاگ ‘‘۔

مزید پڑھیں:پنجاب کے مقابلے کیلئے پارٹی خواہش پرمیگا پر اجیکٹس پر اربوں روپے ضائع کر رہاہوں،چوہدری نثارآئندہ بولے توایسابم پھوڑوں گا یہ یادرکھیں گے: پرویز خٹک

نجی ٹی وی کے مطابق مقامی ہوٹل میں ’’انصاف پروفیشنل فورم ‘‘کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ اسفند یا رو لی ، محمود اچکزئی ا ور فضل الرحمن جیسے کرپٹ لو گ کھڑے ہیں ،جن کے کردار سے پو ری قوم واقف ہے اورایسے لو گوں کے سہارے پرہی (ن) لیگ کی حکومت قائم ہے لیکن ہمارے ساتھ اس پنجاب کا غریب آدمی کھڑا ہے ، میں پنجاب کے لو گوں سے کہتا ہوں کہ جاگ پنجابی جا گ ،میں باقی تمام تینوں صوبوں کو چیلنج کر تا ہوں کہ جتنی ترقی حالیہ تین سالوں میں خیبرپختونخواہ میں ہوئی ہے اتنی ترقی کوئی ایک صوبہ بھی کر کے دکھائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر اور بدیانتی اور ملک سے بے وفائی کیا ہو گی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے معاہدوں پر دستخط کی تقاریب میں کسی ایک بھی صوبے کے وزیر اعلیٰ کو دعوت نہیں دی گئی ،ہماری جنگ پنجاب سے نہیں بلکہ وفا ق سے ہے ،کیونکہ ہمیں ہمارا قانونی و آئینی حق نہیں دیا جا رہا ۔

مزید : لاہور