وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ترک ہم منصب سے ملاقات ،باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ترک ہم منصب سے ملاقات ،باہمی تعاون ...
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ترک ہم منصب سے ملاقات ،باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ پاکستان اور ترکی مذہبی اور تاریخی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں،مذہبی سکالرز،سرکاری اور طلبا وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران نے سعودی عرب کے ’دروازے‘ پر اپنی فوجیں مستقل طور پر بٹھانے کا فیصلہ کرلیا، ایسی خبر آگئی کہ جان کر سعودی حکومت کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

نجی ٹی وی کے مطابق انقرہ میں ترک ہم منصب پروفیسر ڈاکٹر مہمت گورمز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے بالخصوص دونوں ممالک کی مذہبی امور کی وزارتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات کے موقع پر ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود اور ترکی کی وزارت کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی مذہبی اور تاریخی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مذہبی سکالرز،سرکاری اور طلبا وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔سردار محمد یوسف نے دورہ ترکی کی دعوت دینے پر اپنے ترک ہم منصب پروفیسر ڈاکٹر مہمت گورمز کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : اسلام آباد