عابد شیر علی نواز شریف کے لئے آستین کا سانپ، مسلم لیگ ن کو بدزبانی کی سیاست مہنگی پڑے گی:مولا بخش چانڈیو

عابد شیر علی نواز شریف کے لئے آستین کا سانپ، مسلم لیگ ن کو بدزبانی کی سیاست ...
عابد شیر علی نواز شریف کے لئے آستین کا سانپ، مسلم لیگ ن کو بدزبانی کی سیاست مہنگی پڑے گی:مولا بخش چانڈیو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر عابد شیر علی نواز شریف کے لئے آستین کے سانپ ہیں، بدزبانی کرکے عابد شیر علی نے روایتی سیاسی جنگ کا آغاز کردیا ہے، مسلم لیگ ن کو بدزبانی کی سیاست مہنگی پڑے گی۔

مزید پڑھیں:بلاول اپنے انکل شرجیل اور آنٹی ایان علی کا حساب دیں پھر کرپشن کے خلاف بات کریں: عابد شیر علی

نجی ٹی وی کے مطابق مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بدزبان باپ کی تہذیب عابد شیر علی کی زبان سے جھلکتی ہے،عابد شیر علی اگر گھر دامادنہ ہوتے تو چپڑاسی کی نوکری تلاش کررہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادوں کے گھر پانی بھرنے والے اپنی چوری کا حساب دیں، میاں صاحب کو سولی پر چڑھا کر عابد شیر علی ڈانس کرینگے،عابد شیر علی کی سیاست کا محور ایان علی ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والے قطری شہزادے کے خط کو سچا ثابت کرنے کی فکر کریں۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...