پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع، 11 نئے وزرا، 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع، 11 نئے وزرا، 2 معاونین ...
 پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع، 11 نئے وزرا، 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے 11 نئے وزراءسے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے حلف لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 11 افراد کو وزارتیں دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا اور اب نئے وزراءنے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت میں 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیر بھی رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کی گئی ہے۔

جنرل راحیل کے جانے سے پہلے ہی حکومتی وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر کسی بھی پاکستانی کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاﺅ الدین، منشا ءاللہ بٹ ، مہر اعجاز احمد ،زعیم حسین قادری، نعیم خان بھابھہ، جہانگیر خانزادہ، نغمہ مشتاق اورامان اللہ خان شادی خیل، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا بطور وزیر شامل ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونین خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور خواجہ عمران نذیر ، رانا مقبول اور عزم الحق کو وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال ان وزرا کے قلمدانوں کے حوالے سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں